Saturday, 27 April 2024, 09:37:12 am
وزیراطلاعات کااداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پراظہارافسوس
June 14, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینٹرشبلی فراز نے اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ  ان کے انتقال سے پاکستانی فلم کے ناقابل فراموش عہد کا ایک باب آج تمام ہوا۔ آج اتوارکو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر گہرا دکھ ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے صبیحہ خانم نےپاکستان اوربیرون ملک منفرد پہچان پائی

شبلی فراز نے کہاکہ فلمی صنعت کےفروغ اورفن کی آبیاری میں ان کا کردار نہایت اہم رہا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.