سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں پانچ الگ الگ کارروائیوں میں تیرہ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے KULACHI میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے جانے والے آپریشن میں پانچ خوارج کو.ہلاک کردیا۔ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی اور تپی میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں پانچ خوارج ہلاک ہوگئے۔ضلع لکی مروت میں ہونے والی جھڑپ میں دو خوارج مارے گئے۔ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کی جانے والی کارروائی میں مزید ایک خارجی ہلاک ہوا۔مارے جانے والے خوارج کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ خوارج ، سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کی وارداتوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔