Wednesday, 12 March 2025, 09:33:17 am
 
عازمین حج واجبات کی تیسری قسط جمع کرانے کا آج آخری دن
February 14, 2025

عازمین حج واجبات کی تیسری قسط جمع کرانے کا آج (جمعہ) آخری دن ہے۔

وزارتمذہبی امور و بین المذاہب کے ترجمان محمد عمر بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری حج سکیم کے عازمین حج اپنے واجبات مقررہ بینک برانچوں میں جمع کرائیں۔ترجمان نے عازمین حج پر زور دیا کہ متعلقہ بینک برانچ سے حج واجبات کی کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ واجبات جمع نہ کروانے سے ان کی حج کی درخواست منسوخ ہوسکتی ہے۔