Saturday, 27 April 2024, 08:44:54 am
برطانیہ کے وزیرخارجہ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہا ہے
February 14, 2018

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن و امان کی بہتر صورتحال متاثر کن اقتصادی ترقی اورجمہوری اداروں کے استحکام کے نتیجے میں پاکستان نمایاں تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔لندن میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے اہم تجارتی اور سرمایہ کار شراکت دار کے طور پر برطانیہ کے کردار کو سراہتا ہے۔وزیر داخلہ نے برطانوی وزیر خارجہ کو ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کےلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو سراہا اوراعتراف کیا کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کے وسیع تر مواقع ہیں۔انہوں نے خصوصاً خطے اور دنیا میں قیام امن کےلئے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ برطانیہ، چین پاکستان اقتصادی راہداری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور اس اہم منصوبے سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.