Friday, 26 April 2024, 04:38:45 pm
پاکستان جغرافیائی واقتصادی اہمیت سےاستفادہ کرنےکےلئےبھرپورکوششیں کررہا ہے:وزیرخارجہ
January 14, 2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان جغرافیائی  و اقتصادی اہمیت سے استفادہ کرنے اور انسانی ترقی کےلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔

 کینیڈا کی نو منتخب وزیر خارجہ Melanie Joly سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور کینیڈا کو سرمایہ کاری، تجارت اور مالیاتی شعبوں میں اپنے روابط کو وسعت دینی چاہیے۔

 شاہ محمود قریشی نے علاقائی سلامتی کےلئے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ عالمی برادری  انیس سو نوے کی دہائی کی غلطیاں دھرانے سے گریز کرے گی۔

وزیر خارجہ نے کینیڈا کی اپنی ہم منصب کو علاقائی امن اور استحکام کو بھارتی جنتا پارٹی کی انتہاپسند انہ پالیسیوں سے در پیش خطرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوتوا سے متاثر بھارتی جنتا پارٹی اور راشٹریہ سیوک سنگھ کے گٹھ جوڑ کے تحت بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں کےلئے زمین مسلسل تنگ ہوتی جارہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.