Friday, 26 April 2024, 11:08:26 pm
وزیراعظم کا پارلیمنٹ کے کردار کو مستحکم کرنے اور موثر قانون سازی کی اہمیت پر زور
January 14, 2022

سیاسی امور کے بارے میں معاون خصوصی اور قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس اور قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے عامر ڈوگر کی کاوشوں کو سراہا اور اہم قومی امور اور ضمنی مالیاتی بل کی منظوری پر پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے ارکان کی اجلاس میں شرکت اور قانون سازی میں ان کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے کردار کو مستحکم کرنے اور موثر قانون سازی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔عمران خان نے متعلقہ حکام کو ایوان کے ارکان کے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی بجٹ کی فراہمی اور مقررہ مدت میں عوامی بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کی ہدایت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.