Friday, 26 April 2024, 02:41:35 pm
تمام اتحادی جماعتیں، وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی ترقی کے قومی ایجنڈے پرمتحدہیں:ڈاکٹرفردوس
January 14, 2020

اطلاعات و نشریات کےبارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ تمام اتحادی جماعتیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی ترقی و عوامی فلاح و بہبود کے قومی ایجنڈے پر  متحد ہیں۔

 آج اپنے متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ قومی مفادات کا تحفظ کریں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک و قوم کی خوشحالی کا عمل پوری قوت سے آگے بڑھے گا۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کو ساتھ رکھیں گے اور اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ قومی ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر وزیر خارجہ کے ایران اور سعودی عرب کے دوروں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاموش تماشائی بننے کی بجائے مسلم امہ کے مفاد  اور امن کے لئے ایک تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.