Friday, 26 April 2024, 03:53:36 pm
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کے خلاف بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے:آصف
January 14, 2018

    وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کے خلاف بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ہفتہ کے روز  ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات ان کے عہدے کے وقار کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیان جوہری جنگ کی دعوت دینے کے مترادف ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ اگر ان کی خواہش یہی ہے تو وہ ہمارے جذبے کو آزما سکتے ہیں اور بھارتی جنرل کے شکوک و شہبات کو فوری طور پر دور کردیا جائیگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.