پاکستان کے پیشہ ور ماہرین کا ایک وفد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت معاشی ، تکنیکی اورسماجی منصوبوں میں مواقع کی تلاش کیلئے چین کا دورہ کرے گا۔یہ بات آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی ۔یہ تعارفی اجلاس چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ترقی یافتہ ورژن کی تیاری کے موضوع پر بیجنگ میں آئندہ ہونے والے سیمینار سے پہلے ہوا ۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے وفد کے مقصد کی اہمیت پر زوردیا اور کہاکہ یہ معمول کے دورے کی بجائے ایک غیرمعمولی موقع ہے ۔