وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کاروائی پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین کیا ہے۔
وزیراعظم نے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لئے اُٹھائے گئے تمام اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔
شام سے پاکستانیوں کے باحفاظت انخلاء کے حوالے سے وزیراعظم نے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی حکومت نے بیروت کے راستے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو شام سے مزید پاکستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے فوری اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی شام سے باحفاظت وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔