قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے تیل دار اجناس کے کاشتکاروں کوخوردنی تیل کی پیداوار میں خودکفیل بنانے میں سہولیات کی فراہمی کے حکومت کے عزم کا اظہارکیا ہے ۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں دو روزہ گرینڈ نیشنل OLIVE گالہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد خوردنی تیل کی درآمد کا بل دوسرا سب سے بڑا بل ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں زیتون کے تیل کی پیداوار کے فروغ کیلئے کیئے گئے اقدامات سے درآمدی تیل پر انحصار کم کرنے میں مددملے گی۔
ادھر رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے ٹیلی ویژن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ چینی کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔