Friday, 27 December 2024, 02:49:54 am
 
پاکستان،تاجکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
December 13, 2024

پاکستان اور تاجکستان نے زمینی رابطوں، توانائی، تعلیم اور زراعت کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیراعظم شہبازشریف اور تاجکستان نے وزیر توانائی DALER JUMA کے درمیان  جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک ملاقات میں ہوا۔

ملاقات میں کاسا۔1000 سمیت علاقائی رابطوں کے دوسرے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان تاجکستان مشترکہ کمیشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے ہوئے Daler Juma کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہبازشریف نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے تاجکستان کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی مفاہمت کی یادداشتوں اور سمجھوتوں اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیا کہ ان سمجھوتوں پر بروقت عملدرآمد سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امیدظاہر کی کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کرینگے۔