پاکستان اور یورپی یونین نے توانائی سیکورٹی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔
یہ اتفاق رائے چودھویں پاکستان یورپی یونین مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ہوا جس میں حالیہ سیاسی صورتحال پر غورکیاگیا۔
پاکستان نے کاروبار اور انسانی حقوق کے بارے میں قومی لائحہ عمل اور جی ایس پی پلس سے متعلقہ ستائیس عالمی معاہدوں پرمکمل عملدرآمد کیلئے اقدامات سمیت اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کیا ۔
پاکستان اور یورپی یونین نے مذہب یا عقیدے کی آزادی ، اقلیتوں اور کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق اور مسلمانوں کے خلاف نفر ت سے متعلق تشویش پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ پاکستان یورپی یونین مشترکہ کمیشن کا اگلا اجلاس دوہزار پچیس میں برسلز میں ہوگا۔