Friday, 27 December 2024, 03:45:10 am
 
غلط خبروں کی روک تھام ،وزیراطلاعات کی بین الاقوامی ضابطہ کار وضع کرنیکی تجویز
December 13, 2024

 وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے غلط معلومات کے روک تھام اور اخلاقی معیارات کو برقرار رکھنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر ایک منظم لائحہ عمل کی تجویز پیش کی ہے۔

 جمعہ کے روز استنبول میں Startcom سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کی ترقی میں مدد کیلئے مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت غلط معلومات کے مسئلے سے نبردآزما ہے جو ناقابل تصور تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ غزہ، کشمیر، لبنان اور وہاں کے لوگوں کی حالت زار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آزادی اظہار کے نام پر مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔