File photo
آج سینیٹ کو بتایا گیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ٹیلی ویژن چینلز کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ کونسل آف کمپلینٹس فعال ہے اور گزشتہ دو سالوں سے زائد عرصے سے تین سو نوے مقدمات نمٹائے ہیں۔
وزیر نے کہا کہ ٹیلی ویژن چینلز پر نشر ہونیوالے پروگرام کے کسی بھی پہلو کے خلاف معاشرے کا کوئی بھی فرد شکایات درج کراسکتا ہے اس کے لئے ایک ٹول فری کمپلینٹس اور کال سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ شکایات پیمرا کے علاقائی دفاتر اور ہیڈ کوارٹرز میں درج کرائی جاسکتی ہیں۔