Friday, 27 December 2024, 03:00:56 am
 
بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے متعدد اقدامات کئے، پارلیمانی سیکرٹری توانائی ڈویژن
December 13, 2024

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

 پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی ڈویژن عامر طلال خان نے آج وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ ان اقدامات میں آئی پی پیز سے مذاکرات بھی شامل ہیں۔

 انہوں نے پانچ آئی پی پیز کے معاہدوں کی منسوخی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دیگرآئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے۔

ایوان میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک نے کہا کہ اگلے ماہ گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر جنوری میں ایک اضافی ایل این جی کارگو کیلئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ قطرسے وہ پانچ ایل این جی کارگوز اگلے سال خریدے جائیں گے جو اس سال خریدے جانے تھے۔

 ایوان کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔