Friday, 26 April 2024, 05:36:28 pm
سائبرٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی سلامتی کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے، چودھری فواد
December 13, 2019

فائل فوٹو

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچودھری فوادحسین نے کہاہے کہ سائبرٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

اسلام آباد میں ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سائبرٹیکنالوجی جدیدطرز زندگی کا ایک لازمی جزو ہے اورسائنسی معلومات اورعلوم کے شعبے میں ترقی کاعمل بدستور جاری ہے۔

اس موقع پرسنٹرفارایروسپیس اینڈسیکیورٹی سٹڈیزکے صدرایئرچیف مارشل ریٹائرڈ کلیم سعادت نے کہاکہ سائبرجنگ بین الاقوامی تعلقات میں ایک نیاپہلوہے اور دنیاکے تمام ممالک خلاتک رسائی کواپناحق سمجھتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.