Friday, 26 April 2024, 11:21:31 pm
سپریم کورٹ کی پرائیویٹ سکولوں کو فوری طور پر فیسوں میں20فیصد کمی کی ہدایت
December 13, 2018

سپریم کورٹ نے ملک بھر کے نجی سکولوں کو فیسوں میں فوری طور پر 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے آج اسلام آباد میں نجی سکولوں کی فیس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کیدوران یہ عبوری حکم جاری کیا۔ بنچ نیکہاکہ سکول فیسوں میں سالانہ پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کرسکتے۔ بنچ نے کہا اگر نجی سکول فیسوں میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ کرنا چاہتے ہیں تواس کیلئے انہیں ریگولیٹری اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی۔بنچ نے نجی سکولوں کو ہدایت کی کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے لی گئی فیس کا پچاس فیصد والدین کو واپس کریں یا اسے آئندہ مہینوں کی فیس سے منہا کریں۔

سپریم کورٹ نے پاکستانی منڈی میں بھارتی ڈی ٹی ایچ ڈیوائس کی غیرقانونی فروخت کی تحقیقات کے لئے بھی ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے آج اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.