Saturday, 27 April 2024, 01:35:03 am
اوقاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ،نوازشریف کے کردار کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل
December 13, 2018

سپریم کورٹ نے پاکپتن شریف میں اوقاف کی اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے کردار کی تحقیقات کے لئے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

 یہ حکم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ایک تین رکنی بنچ نے آج اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا۔

 مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی نیکٹا کے سربراہ خالد داد لک کریں گے جو آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔

 عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو حکم دیا کہ وہ اس ماہ کی 27 تاریخ تک ٹیم کے ضابطہ کار کو حتمی شکل دے کر اسے عدالت میں جمع کرائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.