Friday, 26 April 2024, 04:44:05 pm
بلوچستان میں جلد ملک کا بڑا ریلوے نیٹ ورک ہوگا،سعد رفیق
December 14, 2017

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان میں ملک کا بڑا ریلوے نیٹ ورک ہوگا۔ بدھ کی رات کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سبی ہرنائی ریلوے لائن پر بحالی کا کام مکمل کیا جارہا ہے اور آئندہ سال مارچ میں اس کا افتتاح کیا جائیگا۔سعد رفیق نے کہا کہ گوادر میں ریلوے اسٹیشن کے قیام کیلئے اراضی خریدلی گئی ہے جبکہ روٹ پر مسافر ٹرنیوں کی بحالی کیلئے کوئٹہ زاہدان ریلوے لائن پر کام جلد شروع ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.