Friday, 26 April 2024, 03:22:03 pm
پاکستان میں ریلوے کا نیا نظام متعارف کرایاجارہاہے:فرخ
November 13, 2018

ریلوے کے پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب نے کہاہے کہ پاکستان میں ریلوے کا نیا نظام متعارف کرایاجارہاہے کیونکہ ریلوے قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے ا ور اس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے ملک کے لئے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ دورے کے دوران وزیراعظم نے ریلوے اور زرعی شعبوں پرتوجہ مرکوز کی۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بلوچستان سمیت ملک میں ترقی کے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا۔فرخ حبیب نے کہاکہ حکومت نے بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.