Friday, 26 April 2024, 10:38:33 am
وزیراعظم اپنے سو روزہ پلان کے مطابق اٹھائے گئے اہم اقدامات 29نومبر کو پیش کریں گے
November 13, 2018

File Photo

وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان ملکی تاریخ میں وہ واحد رہنما ہیں جو بدعنوانی، شیلٹرہائوسز اور پانی کے مسائل پرسنجیدگی کامظاہرہ کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم کی حیثیت سے رہنمااصول دے رہے ہیں جبکہ یہ وزرائے اعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی بہتری کے لئے ان پرعملدرآمد کرائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپنے سو روزہ پلان کے مطابق اٹھائے گئے اہم اقدامات انتیس نومبر کو پیش کریں گے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات آئندہ چندماہ میں کرائے جائیں گے کیونکہ اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی پاکستان تحریک انصاف کے منشور کابنیادی نکتہ ہے۔ایک سوال پرفواد چودھری نے کہاکہ عیدمیلادالنبیۖ سرکاری سطح پر پورے مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کے علماء اورمشائخ رحمت الاالعالمینۖ کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.