Friday, 26 April 2024, 05:13:49 pm
ریڈیو پاکستان،پی ٹی وی کے زیر اہتمام سالانہ قومی مقابلہ نعت کل ہوگا
October 13, 2021

عیدمیلادالنبی خاتم النبین ﷺ کی مناست سے کل نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاؤس اسلام آباد میں سالانہ قومی مقابلہ نعت ہوگا ۔اس مقابلے کا اہتمام ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی نے مشترکہ طورپر کیا ہے اور یہ ایف ایم 93 اور ایم ڈبلیو نیٹ ورکس پربراہ راست نشر کیاجائے گا ۔اس مقابلے میں صوبائی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے افراد حصہ لیںگے ۔پندرہ سال سے کم اور زائد عمر کے لڑکے اور لڑکیاں چار کیٹیگریز میں اس مقابلے میں حصہ لیںگے۔ہرکیٹیگری میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب پچاس ہزار، چالیس ہزار اورتیس ہزار روپے نقد انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ مقابلے میں شریک باقی شرکاء کو بیس ، بیس ہزار روپے دئیے جائینگے ۔کل پاکستان نعتیہ مقابلہ کل صبح دس بجے کی قومی خبروں کے بعد شروع ہوگا ۔اطلاعات ونشریات کے وزیرمملکت فرخ حبیب اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.