بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج نے آج اپنی تازہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائی میں ضلع راجوری میں ایک کشمیری نوجوان کو شہیدکردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کے علاقے منجاکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا۔اس سے پہلے اسی علاقے میں بھارتی فوج کااہلکارایک حملے میں شدیدزخمی ہوگیا۔