Tuesday, 24 September 2024, 01:23:35 am
 
پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی: ائیر چیف
August 13, 2020

 پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل اڈے کے دورے کے دوران کیا۔

 پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے ساتھ مل کر مادروطن کی خود مختاری کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کےلئے ہر وقت تیار ہے۔

فضائی اورزمینی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے جوانوں کے جذبے او ر پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

 دورے کے دوران انہوں نے دو نشستوں والے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے میں تربیتی مشن میں حصہ لیا۔