Friday, 26 April 2024, 06:21:25 pm
چین کامقبوضہ کشمیرمیں حالیہ صورتحال پرایک بارپھرتشویش کااظہار
August 13, 2019

File Photo

چین نے مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ صورتحال اورپاکستان اوربھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پرایک بارپھرتشویش کااظہارکیاہے۔اس تشویش کااظہارچین کے وزیرخارجہ وانگ Yi نے اپنے بھارتی ہم منصب Subrahmanyan Jaishankar سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران کیا جوچین کے تین روزہ دورے پر ہیں۔وانگ Yi نے کہاکہ کشمیر میں موجودہ صورتحال اورپاکستان اوربھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظرمیں چین ایسے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے کے اقدام سے متنازعہ علاقے کی خصوصی حیثیت تبدیل ہوجائے گی جس سے خطے میں صورتحال کشیدہ ہوگی۔وانگYi نے امیدظاہر کی کہ بھارت اورپاکستان مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کرلیں گے اور علاقائی امن اوراستحکام کی مجموعی صورتحال کومشترکہ طورپرمحفوظ بنائیں گے۔بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کی امیدظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت صبروتحمل کامظاہرہ کرنے اورعلاقائی امن واستحکام برقرار رکھنے کاخواہاں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.