Friday, 26 April 2024, 09:53:37 pm
پاکستان کا پرامن پسند ملک کی حیثیت سے تشخص اجاگر کرنا وزیراعظم کی کامیاب خارجہ پالیسی کا ثمر ہے
July 13, 2020

پاکستان کا ایک پرامن پسند ملک کی حیثیت سے تشخص اجاگر کرنا اور عالمی برادری کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسیوں کے ثمرات ہیں۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی سرکاری ویڈیو کے مطابق وزیراعظم کی متحرک قیادت میں عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت اور حیثیت میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔پاکستان نے سفارتی لحاظ سے تنہا کرنے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی فہرست میں شامل کرنے کے بھارتی عزائم ناکام بنادیئے اور عمران خان کی حکومت ملک کو درپیش تمام چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآ ہوئی۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کا سفیر بننے کا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھرپور انداز میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا جس نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ذرائع ابلاغ کو اس معاملے پر خواب غفلت سے بیدار کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.