Saturday, 27 April 2024, 12:20:32 am
کوئی قابض قوت بہادر کشمیریوں کے بلند حوصلے کو نہیں دباسکتی:وزیر خارجہ
July 13, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئی قابض قوت بہادر کشمیریوں کے بلند حوصلے کو نہیں دباسکتی۔یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے جموں و کشمیر کے اُن بائیس بیٹوں کی جراء ت و حوصلے کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے انیس سو اکتیس میں آج ہی کے دن ظالم ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کی کئی عشروں پر محیط جدوجہد میں نئی روح پھونک دی ہے اور وہ آج تک اپنے اس ناقابل تنسیخ حق کیلئے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.