Saturday, 27 April 2024, 12:46:43 am
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بشکک میں ہیں
June 14, 2019

وزیراعظم عمران خان کرغزستا کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے انیسویں اجلاس میں شرکت کریںگے ۔وزیراعظمکے کرغز ہم منصب Mukhammedkalyi Abylgaziev اورکرغز وزیر صحت Kosmosbek Abylgasiev نے ان کا استقبال کیا ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورنوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار ان کے ہمراہ ہیں۔کرغز صدر Sooranbay Jeenbekov نے وزیراعظم کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی جو سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریںگے ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور مبصر ممالک کے رہنما اور اہم عالمی تنظیموں کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریںگے ۔رہنمائوں کی طرف سے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے معاہدوں پردستخط کرنے کے علاوہ متعدد فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی وزیراعظم اجلاس کے موقع پر شرکت کرنے والے دیگر رہنمائوں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت بھی کریں گے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.