Friday, 26 April 2024, 12:01:31 pm
ٹیکس قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کیا جائے گا:حماد
June 13, 2019

File Photo

ریونیو کے وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو جائیداد، ریستوران کی خریداری یا بچت مراکز میں لاکھوں روپے جمع کرانے کی صورت میں اپنے کالے دھن کو چھپانے نہیں دیا جائے گا۔حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے غریب عوام کے ٹیکس کی رقم سے شاہانہ زندگی گزاری۔ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے ذریعے لوگوں کو اپنے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔ریونیو کے وزیر مملکت نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں بحران کے باوجود آئندہ مالی سال کا بجٹ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت شرح نمو، برآمدات، روزگار کے مواقع، ٹیکس کے دائرے، کم ترقی یافتہ علاقوں اور عام آدمی کی آمدنی بہتر بنانے اور کم آمدنی والے افراد کو شیلٹر ہومز کی فراہمی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.