Friday, 26 April 2024, 01:45:43 pm
حکومت نے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں:ڈاکٹر فردوس
June 13, 2019

File Photo

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے لوگوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم صفدر کو لوگوں کو درپیش مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اور وہ محض اپنے ذاتی مفادات کے لئے سیاست کر رہی ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آصف علی زرداری اور شریف فیملی نے اپنے ادوار حکومت میں چوبیس ہزار ارب روپے کے قرضے لئے لیکن قومی معیشت میں بہتری لانے کی بجائے انہوں نے محض اپنے خاندانوں کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس میں اضافہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.