Saturday, 27 April 2024, 10:01:38 am

مزید خبریں

 
بھارت کی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی
June 13, 2019

بھارت کی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں صدارتی راج میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 20دسمبر سے جاری ہے۔بھارتی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر رام ناتھ کووند مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج کے نفاذ کے اعلامیے پر دستخط کرینگے اور یہ تین جولائی سے نافذالعمل ہوگا۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 20دسمبر 2018کو تیسری مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج نافذ کیا تھا اس سے قبل گزشتہ سال پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج تھا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.