Thursday, 17 April 2025, 7:02:52 am
 
اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے
April 13, 2025

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن آج اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔

کنونشن کا مقصد قومی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کا اعتراف کرنا ہے۔

حکومت نے کنونشن میں شرکت کیلئے آنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرکاری مہمان کا درجہ دیا ہے ۔

اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے انعقاد سے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیاہو گا جہاں بیرون ملک مقیم پاکستانی اور حکومت اور قومی اداروں کے نمائندے ایک ہی جگہ اکٹھے ہوں گے۔

اس مقصد کیلئے مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کاؤ نٹرز قائم کئے گئے ہیں، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو معلومات، رہنمائی اوردیگر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وزیر چودھری سالک حسین نے ایک ویڈیو پیغام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کنونشن ہو رہا ہے جس میں ان کے خیالات اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وزیر مملکت عون چودھری نے قومی معیشت میںدیارغیر میں رہنے والے ہم وطنوں کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔