Friday, 26 April 2024, 05:29:23 pm
حکومت کی کوشش ہے خطےمیں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں سب سے آگےہو:وزیراعظم
April 13, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں خطے میں سب سے آگے ہو۔وہ اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی روڈ میپ کے بارے میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کمپنیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا قیام ان کا بڑا مقصد ہے۔وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی موجودہ پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی ٹی شعبے میں ترقی یقینی بنانا ان کی ترجیح ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آٹی ٹی سے متعلق برآمدات کو دو ہزار تئیس تک پانچ ارب ڈالر کی سطح پر لایا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.