Saturday, 27 April 2024, 01:20:27 am
شہبازشریف مسلم لیگ نون کےصدرمنتخب
March 13, 2018

میاں شہباز شریف حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔مرکزی ورکنگ کمیٹی نے پارٹی کے صدر میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد انہیں حال ہی میں پارٹی کا قائمقام صدر منتخب کیا تھا۔میاں شہباز شریف کو آج سہ پہر اسلام آباد میں پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں صدر منتخب کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت ، چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی نمائندگی کرنے والے پارٹی رہنمائوں نے آٹھ کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں صدر کے عہدے کیلئے میاں شہباز شریف کو نامزد کیا گیا۔منتخب ہونے کے بعد جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے سیاسی عمل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو جمہوری عمل کا تسلسل یقینی بنانے اور آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ نون کے نئے صدر نے کہا کہ ہمیں بہت سے مسائل درپیش ہیں تاہم انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ اپنی جماعت اور عوام کی مدد سے ان پر قابو پالیں گے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور امیروں اور غریبوں کے درمیان بڑے خلا کو پر کرنے کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے میاں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں ان سے رہنمائی حاصل کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا کامیابی سے خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے درجنوں منصوبے مکمل کئے گئے اور کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.