Saturday, 27 April 2024, 04:48:34 am
پاکستان افغان پناہ گزینوں کی باعزت اور باوقاروطن واپسی کا خواہاں ہے:احسن اقبال
March 13, 2018

 وزیر داخلہ احسن اقبال نےکہا ہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک باعزت اور باوقار واپسی چاہتا ہے۔  منگل کو قومی اسمبلی میں ایک توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نادرا کے دفاتر میں ضروری انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ یہ پناہ گزین غیرقانونی طورپر پاکستانی شہریت حاصل نہ کرسکیں۔

 انہو ں نے واضح کیاکہ یہ اقدامات پشتون آبادی کے خلاف نہیں ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ ہم پشتون کی قربانیوں کا احترام کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستان کے استحکام کےلئے کردار ادا کیا ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم ملک کو آگے لے جانے کے لئے  ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

حلقہ بندیوں سے متعلق نجکاری کے وزیر دانیال عزیز کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات کے لئے ایوان کی ایک کمیٹی قائم کی جائے گی تاکہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جاسکیں انہوں نے کہاکہ آئینی شقوں کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل آگے بڑھنا چاہیے۔

 خصوصاً حالیہ سینٹ انتخابات کے تناظر میں سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سپیکر نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ ارکان پارلیمنٹ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک دوسرے کا احترام کریں۔

  قومی اسمبلی نے آج ایک تحریک کی منظوری دی ہے جس کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز اوراعتراضات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

 اس حوالے سے تحریک ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے پیش کی، کمیٹی کو سات دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کا کہاگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.