Saturday, 27 April 2024, 02:45:54 am
پاک بحریہ کے سربراہ کو شاہ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس سےنوازاگیا
March 13, 2018

 پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو سعودی رائل فورسز کے شاہ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس سے نوازا گیاانہیں یہ اعزاز ریاض میں ہونے والی ایک تقریب میں دیا گیا۔

 پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران رائل سعودی مسلح  افواج کے چیف آف جنرل سٹاف اور سعودی نیول فورسز کے سربراہ سے ملاقا ت کی۔

 ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

رائل سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.