Friday, 26 April 2024, 03:47:50 pm

مزید خبریں

 
بڈگام میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی نئی کارروائی ،مزید دونوجوانوں کوشہیدکردیا
February 13, 2019

مقبوضہ کشمیرکے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے آج اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقےChadoora میںWathroora کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

ادھر  بھارتی آئین کی شق35اے اور370کے تحت مسلم اکثریت کواقلیت میں بدلنے کے بھارتی عزائم کے خلاف آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جو دو دن جاری رہیگی۔

بھارت کی سپریم کورٹ نے دونوں شقوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے آج اور کل کی کازلسٹ جاری کی ہے۔

دوروزہ ہڑتال کی اپیل سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.