Friday, 26 April 2024, 09:49:11 am
حکومت نےپیشہ ورانہ تربیت اوراستعداد کاربڑھانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں:صدر
February 13, 2018

انجینئرنگ کے اداروں کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل کواسلام آباد میں شروع ہوگئی جس کا موضوع ہے انجینئرنگ کی تعلیم معیار ،مسائل اور حل۔کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہاکہ موجودہ حکومت نے پیشہ وارانہ تربیت او راستعداد کار بڑھانے کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان گزشتہ سال کےواشنگٹن معاہدے کا رکن بن گیا ہےجومعاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں کےمتعلقہ اداروں کے درمیان پیشہ وارانہ انجینئرنگ کی تعلیم کی ڈگریوں کے لئے عالمی توثیق کا معاہدہ ہے۔

اس سے پہلے اظہار خیال کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہاکہ حکومت نےا نجینئرنگ کی تعلیم اور انجینئرز کےلئے سہولتوں کا معیار بہتر بنانے کےلئے کوششیں کی ہیں جو جاری رکھی جائیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.