Saturday, 27 April 2024, 05:02:41 am

مزید خبریں

 
بھارت کی طاقت کےوحشیانہ استعمال اوردباؤڈالنےکےحربوں کوکبھی برداشت نہیں کریں گے:کشمیری رہنما
February 13, 2018

کشمیری رہنماؤں نے کہاہے کہ وہ بھارت کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال اوردباو ڈالنے کے حربوں کو کبھی برداشت نہیں کریں گے اور جنوبی ایشیا کے عوام کے وسیع تر مفاد میں حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے سرینگر میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نہ صرف انصاف کی فراہمی سے انکار کررہا ہے بلکہ اس نے غیرمسلح اور معصوم شہریوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کےلئے سب کچھ کیا ہے۔

وادی کشمیر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سیمینار میں شرکت کی۔

  ادھر مقبوضہ کشمیر کےعلاقے جموں میں گجر اور بکروال برادری نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشڑیہ سیوک سنگھ کے رہنما اور کارکن جموں کےعلاقے سامبا اور کٹھوعہ کے اضلاع میں ان کی بر ادری کو ہراساں کررہے ہیں۔

آل ٹرائیبل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین طالب حسین نے سرینگر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشڑیہ سیوک سنگھ سامبا اور کٹھوعہ اضلاع میں مسلمانوں کےخلاف سازش کی ہے اور وہ اپنےمتعلقہ علاقوں سے ہجرت کر گئے ہیں۔

انہوں نے سامبا اورکٹھوعہکے اضلاع میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے والی فرقہ وارانہ قوتوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.