Friday, 26 April 2024, 02:39:55 pm
اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن معاہدے کیلئے کام کیاجائے:ٹرمپ
February 13, 2018

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن معاہدے کیلئے کام کیاجائے۔وائٹ ہائوس کے بیان کے مطابق ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن سے ٹیلی فون پر باتیں کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ اور شمالی کوریا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے روسی صدر کو بتایا کہ شمالی کوریا کو اس کے ایٹمی پروگرام سے با ز رکھنے کیلئے مزید اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ڈونلڈٹرمپ نے ماسکو کے نواح میں جہاز کے گرکرتباہ ہونے سے 71افراد کی ہلاکت پر روسی صدرولادی میرپیوٹن سے اظہارافسوس کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.