صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی امن و سلامتی کے لئے خدمات کے اعترا ف میں ترکی کے وزیر خارجہMEVLUT CAVUSOGLU کو ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کیا ہے۔
اعزاز عطا کرنے کی تقریب آج ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز و دیگر نے شرکت کی۔