Friday, 26 April 2024, 04:51:21 pm
قوم جلد حکومت کی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفید ہوگی:خٹک
January 13, 2019

File Photo

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قوم جلد موجودہ حکومت کی فلاح و بہبود پر مبنی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفید ہوگی۔نوشہرہ کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت اور امراض قلب کے یونٹوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے بدعنوانی اور رشوت ستانی جیسی سماجی برائیوںکا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف فضول معاملات کے پروپیگنڈے کے ذریعے واویلا کر رہی ہے اور حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے انتھک اقدامات کر رہی ہے۔وزیر دفاع نے حزب اختلاف پر زور دیا کہ وہ قوم کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کو دیئے گئے خدمت کے مینڈیٹ کا احترام کرے۔پرویز خٹک نے کہا کہ قومی احتساب بیورو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات متعارف کرانے کے لئے قانون سازی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.