Thursday, 26 December 2024, 11:28:52 pm
 
صدرمملکت کا پاکستان کے مختلف اقتصادی شعبوں میں چینی سرمایہ کاری پر زور
December 12, 2024

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے مختلف اقتصادی شعبوں میں چین کی وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری پرزوردیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں چین کے قونصل جنرلYang Yandong کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

صدر نے کہا کہ اس سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے دونوں ملکوں کے لوگوں خصوصاً سرمایہ کاروں اور تاجروںکے درمیان باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔

 

چین کے وفد نے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے میڈیکل سٹی کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی جس سے پاکستان کے صحت عامہ کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

 

چین کے وفد نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں خصوصاً زراعت، لائیو سٹاک، توانائی ، ٹرانسپورٹ اور مصنوعات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔