وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ اوورسیز انوسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حالیہ بزنس کانفیڈنس سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان سرمایہ کاری کیلئے امید افزا اور قابل بھروسہ منزل ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں چھ فیصد اضافہ ہوا ہے جو نومبر2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
عالمی فہم میں اضافے کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق پاکستان میں عالمی کاروباری صورتحال بارے امید دس فیصد سے بڑھ کر اکتیس فیصد ہوگئی ہے۔
وزیر خزانہ کے مشیر نے کہا کہ سروس کے تنائج کے مطابق پاکستان میں عالمی کاروبار کی صورتحال کے گزشتہ آٹھ فیصد کے مقابلے میں بیس فیصد اضافہ کاروبار کرنے کی لاگت میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سروے یہ ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کار صنعتوں میں بہتری، مانگ اور پیداوار میں اضافے سے تجارت میں تیس فیصد اضافے کی توقع کررہے ہیں۔