Saturday, 27 April 2024, 01:24:16 am

مزید خبریں

 
علی گیلانی کاجموں وکشمیرکےمظلوم عوام کی قربانیوں کی بھرپورحمایت کرنے پروزیراعظم اورپاکستان کےعوام سےاظہارتشکر
November 12, 2019

مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیر کے نصب العین کی بھرپور حمایت کرنے پر پاکستانی عوام اور وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت چیئرمین نے وزیر اعظم کے نام ایک خط میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں اورجموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت غیرقانونی طریقے سے تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے خلاف ان کے خطاب کی تعریف کی۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کوشدید تشدد کا نشانہ بنانے کے باوجود بھارت جدوجہد آزادی دبانے میں ناکام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لداخ کے مسلمانوں کو ظالم بھارتی فورسز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ اس خطے کے لوگ بھی بھارت کے غیر قانونی اقدام کی مخالفت کررہے ہیں ۔

بزرگ رہنما نے عمر ان خان سے اپیل کی کہ وہ تاشقند، شملہ اور لاہور معاہدوں سمیت بھارت کے ساتھ تمام معاہدوں سے علیحدہ ہونے کا اعلان کریں اور لائن آف کنٹرول کو دوبارہ جنگ بندی لائن کا نام دیں کیونکہ بھارت نے یکطرفہ طوپر ان معاہدوں کو ختم کردیا ہے۔

ادھر بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع گاندربل میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا جس سے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ48گھنٹے کے دوران شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر چارہوگئی ہے۔

فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع بانڈی پورہ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا تھا ۔

مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلسل 100ویں روز بھی بھارت کی طرف سے جاری فوجی محاصرے اور مواصلاتی ذرائع کی معطلی کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج رہے۔ایس ایم ایس اورپری پیڈ موبائل فون سروسزمکمل طورپر معطل ہیں۔

وادی کشمیر میں لوگوں نے مسلسل اپنی دکانیں اور کاروباری مراکز بند کررکھے ہیں اور دفاتر اور تعلیمی ادارے ویرانی کا منظر پیش کرر ہے ہیں۔ بیشتر پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے ۔

ادھربھارت مقبوضہ علاقے میں اہم عمارتوں ، ہسپتالوں، ہوائی اڈوں، کرکٹ اسٹیڈیموںاور شاہراہوں کے نام آر ایس ایس اور بی جے پی کے لیڈروں کے نام سے منسوب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.