Saturday, 27 April 2024, 05:21:54 am
میانمار کابنگلہ دیش میں مقیم 2000سے زائدروہنگیامسلمانوں کوواپس لینے پرآمادگی کا اظہار
November 12, 2018

 

میانمار نے بنگلہ دیش میں مقیم دوہزار سے زائدروہنگیامسلمانوں کوواپس لینے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔

میانمارکے سماجی بہبود اور بحالی کے وزیر Win Myat Aye نے تجارتی دارالحکومت Yangon میں ایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ فہرست میں موجود ممکنہ طورپر واپس آنے والے بیس سے زائد افرا د نے شمالی صوبے رخائن جانے سے انکار کردیا ہے جہاں سے انہوں نے نقل مکانی کی تھی۔

ادھر اقوام متحدہ نے خبردار کیاہے کہ پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے صورتحال محفوظ نہیں ہے کیونکہ میانمارنے بدھ بھکشو پناہ گزینوں کی واپسی کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

تاہم بنگلہ دیش کے امداد اور بحالی کے کمشنر عبدالکلام نے کہاکہ وہ پُرامید ہیں کہ جمعرات سے رضاکارانہ واپسی کاعمل شروع ہوسکتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.