Tuesday, 03 December 2024, 10:42:26 pm
 
پاک فوج کا گلگت بلتستان کے عوام کے لیے وادی نگر میں فری لانسنگ ہب کا قیام
October 12, 2024

قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو افواج پاکستان کی جانب سے ایک نایاب تحفہ دیتے ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نگر میں یہ فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا ہے ۔

سکول کے وائس پرنسپل محبوب علی نے پاک فوج کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ؛پاک آرمی اور ایس سی او کی ٹیم نے اتنے پسماندہ علاقے میں ایک بہترین سینٹر ہمیں قائم کر کے دیا ہے ۔

اس فری لانسنگ ہب سے بچے ان لائن بزنس، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں گے، وائس پرنسپلاس فری لانسنگ ہب سے ہم قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے پروجیکٹس متعارف کروا سکتے ہیں۔