Friday, 26 April 2024, 12:59:29 pm
پاکستان اور چین کاسی پیک کےدوسرے مرحلےمیں مغربی روٹ پر کام تیزکرنےکافیصلہ
October 12, 2019

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اتفاق رائے ہفتے کے روز اسلام آباد میں چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں وفد اور وزیر مواصلات مراد سعید کے درمیان ایک ملاقات میں طے پایا ۔

اس بات کا فیصلہ کیاگیا کہ دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پرایک ہزار دوسو ستر کلومیٹر طویل شاہرائیں تعمیر کی جائیںگی ۔

شاہرائوں کا یہ ڈھانچہ گلگت سے چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک تعمیر کیاجائے گا ۔

چین کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان اور چین دونوں کے مستقبل کی نسلیں مستفید ہوںگی انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کی قیادت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلقہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کاعزم ظاہرکیا ہے۔

اس موقع پر مراد سعید نے کہاکہ راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہرقسم کی رکاوٹ دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے جبکہ بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو فروغ ملے گا ۔

مراد سعید نے کہاکہ چین، اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک عملی نمونہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.