Saturday, 27 April 2024, 04:33:27 am

مزید خبریں

 
مزاحمتی قیادت کی آج مکمل ہڑتال کی اپیل
October 12, 2018

مقبوضہ کشمیر میں سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ممتاز حریت رہنما منان وانی کے یوم شہادت پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

بھارتی فوج نے انہیں ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ کے علاقے Shatgund میں تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کردیاتھا۔

حریت رہنمائوں نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ کشمیریوں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبایانہیں جاسکتا۔

انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کاسنجیدگی سے نوٹس لیں اور بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکنے میں اپناکردار ادا کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.